اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی حکومت نے اپنی تیسری مدت حکومت میں ہندوستان کو نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا محور بنا دیا۔بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور خونریزی کی ایک نئی لہر میں میتی ملیشیا کے مسلح عسکریت پسندوں نے کوکی قبیلے کے مکینوں پر حملہ کیا جس میں تین افراد ہلاک، 17 مکانات اور تین دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
مئی 2023 سے اب تک نسلی فسادات کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور 60،000 سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں، جب کہ بڑی تعداد میں مکانات، کاروباری مراکز اور عبادت گاہوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔مودی حکومت منی پور کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔