اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار، ترکی،آذربائیجان سے تعلیمی بائیکاٹ کر دیا
مودی حکومت نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے نئی دہلی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ترک گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی ‘اینگلیبی کا کام معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی ای کامرس پلیٹ فارمز جیسے Myntra اور Flipkart نے عارضی طور پر ترک فیشن برانڈز کی فروخت بند کر دی ہے،ترکی سے سیب، ماربل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی درآمد پر غیر اعلانیہ پابندی کے اثرات محسوس ہونے لگے ہیں۔ جیولرز اور زیورات کے ڈیزائنرز نے روایتی ترک زیورات کی نمائش اور فروخت بند کر دی ہے۔مودی حکومت نے ترکی سے تعلیمی تعلقات بھی منقطع کر لیے ہیں۔ جے این یو، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو حکومتی دباؤ پر ترک اداروں کے ساتھ اپنے جاری تعلیمی معاہدے ختم کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
بھارتی فلم پروڈکشن ہاؤسز کو ترکی اور آذربائیجان میں شوٹنگ سے روک دیا گیا ہے۔ فلم بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان کے مقامات پر فلم بنانے والی کمپنیوں کے مواد پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں انتہا پسندی کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔. اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلمی مواد سے ہٹائی جا رہی ہیں۔. بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے: “کمپنیاں جو ترکی یا آذربائیجان کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں ان کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا!”مودی حکومت نے متحدہ عرب امارات، ایران اور دیگر خلیجی ممالک سے آنے والے سامان کی سخت جانچ شروع کر دی ہے، جسے سیاسی مبصرین پاکستان کے حامی ممالک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔