اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان میں چھ مقامات پر میزائل داغے ہیں۔پاکستانی فج کی طرف سے بھارت کو بھر پور جواب دیا جارہا ہےکوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بہاولپور میں دھماکے سے قبل آسمان پر تیز روشنی چھا گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے ہوئے جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے ہوئے، ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارت نے بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ کو بھی ٹارگٹ کیا، بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہوچکی ہے، پاکستان کا وقت کا تعین کرکے بھرپور جواب دے گا۔
پاکستان پر حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کی جانب بھرپور جوابی کارروائی کی ہے اور انڈیاکے دوطیارں کو تباہ کردیا ہےبھارت کی طرف سے حملے کے جواب میں پاکستان نے ائیر سٹرائیک کی ہےاور دشمن کے دو جہاز رافیل طیارے مار گرائے ہیں ،اس کے حوالے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز سے پاک فوج کی جوابی کارروائی شروع ہوچکی ہے اور مختلف سیکٹر سے دھماکوں کی آواز یں آرہی ہیں
دشمن کو بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے، پاک فوج کی طرف سے بھر پور موثر طریقے سے جواب دیا جارہا ہے ۔دریں اثناپاکستان آرمی پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے ہیں اور بلا اشتعال، بزدلانہ حملہ کیا ہے، جب کہ پاکستانی فوج نے ایک مناسب جواب دیا ہے بھارت کو دو طیارے مار گرائے۔.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ کچھ دیر قبل بزدل دشمن بھارت نے مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ، کوٹلی اور مظفرآباد کے علاقے میں پاکستان میں تین مقامات پر ہوا سے میزائل داغے انہوں نے کہا کہ ہمارے فضائیہ کے طیارے ہمیشہ تیار رہتے ہیں
، بھارت نے ایک بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو کہ ایک بلا اشتعال اور شرمناک حملہ ہے اور یہ اس کی فضائی حدود کے اندر سے کیا گیا۔.میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا ہے لیکن انہیں ہماری سرزمین میں داخل ہونے اور پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔.
انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور پاکستان اپنے وقت اور جگہ پر جواب دے گا۔. سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں ایک بزدلانہ حملے میں بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔.
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فضائیہ اور پاکستانی فوج بزدلانہ بھارتی حملے کا مناسب جواب دے رہے ہیں اور بے گناہ پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر قیمت پر لیا جائے گاپاکستان نے بھارت کے دولڑاکا طیارے مارے گرائے ہیں ۔