بھارت کے وزیر دفاع نےپاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ دے دیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔
راج ناتھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو گلے لگانے اور اس کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے تاہم پاکستان کو اس بات کی ضمانت دینا ہو گی کہ وہ بھارت میں دہشت گردی کو فروغ دینا بند کر دے گا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبوں کوٹرنکا اور سندر بنی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ (کانگریس اور پی ڈی پی) پاکستان کے ساتھ بات چیت کی وکالت کر رہے ہیں
پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی نے جموں و کشمیر میں ہزاروں جانیں لی ہیں جن میں سے 80 فیصد مسلمان ہیں۔
بھارتی وزیر دفاع نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مبینہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کانگریس کا اتحاد آئین کے آرٹیکل 370 کے حوالے سے ایک صفحے پر ہے۔ پاکستان غربت اور بدحالی کا بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca