162
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ، کینیڈا میں سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ریفرنڈم روکنے کی بھارت کی تمام کوششیں ناکام، ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے گھروں سے نکل آئے۔ ووٹنگ سے قبل دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔دعائیہ تقریب کے بعد خالصتان کے قیام کے لیے زوردار نعرے لگائے گئے۔ اس وقت کینیڈا میں تقریباً دس لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زیادہ سکھ ہیں۔