اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں مسخ شدہ بھارتی کردار سامنے آگیا، بھارتی سیاسی و عسکری قیادت نے بڑی بے شرمی سے اس کا اعتراف کیا۔
گزشتہ روز انٹیلی جنس اداروں کی کوششوں سے گرفتار ہونے والے گلزار امام عرف شمبے کی دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے بڑا ہاتھ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سکیورٹی فورسزنے انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام کو گرفتار کرلیا گیا
بھارتی شر انگیزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں وہ اپنے مذموم عزائم کے لیے پاکستان میں ریاستی دہشت گردی بڑھانا چاہتا ہے۔ ماضی قریب میں بھی بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت نے مختلف فورمز پر پاکستان دشمنی میں اپنی دہشت گردانہ پالیسیوں کا بڑی بے شرمی سے اعتراف کیا ہے۔
مودی کی مکارانہ چالیں بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جہاں کچھ گمراہ عناصر بھارتی سرزمین پر ریاست کے خلاف دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔
مودی کے اس بیان سے، جس میں وہ پاکستان پر ریاست سے بلوچستان کا خیال نہ رکھنے کا جھوٹا الزام لگاتے ہیں
قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈوول نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے، دنیا کے سامنے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے مالی معاونت سے انکار کیا جانا چاہیے