اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے صحت کے مسائل کے باعث اپنے اسٹیج شوز سے عارضی طور پر کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں 38 سالہ ذاکر خان نے بتایا کہ طویل عرصے سے مسلسل مصروفیات اور سخت شیڈول نے ان کی صحت پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔ روزانہ کئی شوز، نیند کی کمی اور بے وقت کھانے پینے کی عادات کے باعث وہ جسمانی طور پر کمزور ہو گئے ہیں، اسی لیے کچھ وقت کے لیے اسٹیج سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اسٹیج پر پرفارم کرنا سب سے زیادہ پسند ہے، لیکن فی الحال صحت کی بحالی زیادہ ضروری ہے تاکہ معاملات مزید خراب نہ ہوں۔ مداحوں کی محبت اور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مشکل ضرور ہے مگر ناگزیر تھا۔
ذاکر خان نے مزید بتایا کہ وہ آئندہ اپنا نیا شو "پاپا یار” کے نام سے پیش کریں گے، جو 24 اکتوبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک منعقد ہوگا۔ تاہم اس دوران شوز کی تعداد محدود رکھی جائے گی تاکہ صحت پر مزید دباؤ نہ پڑے۔