384
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی پنجابی گلوکار ہنی سنگھ کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ کو گلوکار سدھو موسی والا کے قاتل کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی ہے۔
فون کال موصول ہونے کے بعد ہنی سنگھ فوری طور پر دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچے اور شکایت درج کرائی اور میڈیا سے بات بھی کی۔
ہنی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے اسٹار کو لارنس بشنوئی گینگ کے گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں
تمار ا حال بھی سدھو موسے والا جیسا کرینگے ،سلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول
ہنی سنگھ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ انہیں اس طرح کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، وہ اور ان کا پورا خاندان خوفزدہ ہے اور پولیس سے سیکورٹی مانگی ہے۔
واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کئی بار سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔
سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار
یاد رہے کہ گولڈی برار نے فیس بک پوسٹ میں گلوکار سدھو موسی والا پر حملے اور قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔