113
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
قابض بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جاری ریاستی دہشت گردی کے باعث گزشتہ ماہ اگست میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا۔
بھارتی فوج، پولیس، نیم فوجی دستوں، ایس آئی اے اور این آئی اے نے 261 گھروں پر چھاپوں، تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران 134 کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر حریت رہنما، نوجوان، کارکن اور طلباء شامل ہیں۔