بھارت کا جنگی جنون، 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی نائب وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران امریکا، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب روپے مالیت کے ہیلی کاپٹر، ہوائی جہاز کے ریڈار، راکٹ، بندوقیں، میزائل  اور رائفلیں خریدیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور جنگی آلات کی خریداری کے لیے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ 264 معاہدے کیے گئے۔

اجے بھٹ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فوج نے اب زیادہ تر ہتھیاروں کی تیاری مقامی سطح پر شروع کر دی ہے، جس میں 50 سے

زائد منصوبے چل رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت روس اور برطانیہ سے آگے ہے جو فوج اور

دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا دفاعی بجٹ امریکا اور چین کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com