پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل گرانے کے بعد انڈونیشیا کا J-10 طیارے خریدنے پر غور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے کو مار گرانے کے بعد انڈونیشیا نے چین سے J-10 طیارے خریدنے پر غور شروع کر دیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ارموان نے کہا کہ وہ چین سے J-10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جے 10 طیاروں کے ذریعے بھارتی طیارے کو مار گرانے کو مدنظر رکھے گا۔انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کے مطابق ہم نے چین کے ساتھ بات چیت کی ہے اور اس نے ہمیں نہ صرف J-10 طیارے بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر چیزیں بھی پیش کی ہیں۔انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی ساختہ F-15 اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری بھی زیر غور ہے۔انڈونیشیا نے حالیہ برسوں میں اپنے پرانے فوجی سازوسامان کو جدید بنانے کی کوششیں شروع کی ہیں اور 2022 میں اس نے 8.1 بلین ڈالر مالیت کے 42 فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے خریدے جن میں سے 6 اگلے سال فراہم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیارے نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اپنی اہمیت ثابت کی ہے۔پاکستان کے چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیاروں نے ہندوستانی فضائیہ کے تین جدید فرانسیسی رافیل جیٹ طیاروں سمیت پانچ ہندوستانی جنگی طیاروں کو مار گرایا جس نے دنیا کو چونکا دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com