ونی پیگ کے علاقے ٹرانسکونا میں آگ بھڑک اٹھی،بجلی کی فراہمی متاثر،تحقیقات جاری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وینی پیگ کے علاقے ٹرانسکونا میں 12 مئی کو ایک بڑی آگ بھڑک اُٹھی، جس نے کئی تجارتی اور صنعتی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ گن روڈ پر شروع ہوئی اور تیز ہوا کے سبب تیزی سے پھیل گئی، جس سے علاقے میں شدید نقصان ہوا۔فائر فائٹرز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے قریبی کاروباری اداروں کو خالی کرایا اور آگ پر قابو پانے کے لیے خصوصی آلات کا استعمال کیا۔

اگرچہ آگ پر قابو پالیا گیا لیکن متعدد عمارتیں متاثر ہوئیں، جس میں کچھ کاروباری ادارے بھی شامل تھے۔اس حادثے میں دو فائر فائٹرز کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طبی امداد دی گئی، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس کے علاوہ، 12,000 سے زائد صارفین کی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، جو بعد میں بحال کر دی گئی۔تحقیقات کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، اور اس وقت تحقیقات جاری ہیں۔ شہر میں جاری خشک اور گرم موسم کے باعث فائر بون نافذ ہے، جس کے تحت کھلی آگ، آتشبازی اور چارکول یا لکڑی سے چلنے والے باربی کیو پر پابندی عائد کی گئی ہے
۔ یہ پابندی 19 مئی تک برقرار رہے گی۔ایمرجنسی سروسز نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور آگ کے حادثات سے بچنے کی درخواست کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔