ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 37.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آلو کی قیمت میں 1.81 فیصد جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 2.59 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح انڈوں کی قیمت میں 0.84 فیصد، روٹی کی قیمت میں 0.52 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 3.11 فیصد اور لکڑی کی قیمت میں 0.76 فیصد، چکن کی قیمت میں 2.78 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 3.33 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 2.40 فیصد اضافہ ہوا۔
دال کی قیمت میں 1.80 فیصد، چنے کی دال میں 1.73 فیصد، گڑ کی قیمت میں 1.14 فیصد، مونگ کی دال میں 0.58 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.33 فیصد، سبزیوں کے گھی میں 0.20 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے رپورٹ میں کہا کہ حالیہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح میں 35.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ آمدن والے گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح 38.08 فیصد بڑھ کر 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدن والے گروپ کے لیے 37.56 فیصد بڑھ گئی۔