ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ سالانہ مہنگائی کی شرح 46.82 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق 27 اپریل 2023 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس کے لیے مہنگائی کی شرح 48.23 فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کمی ہوئی ہے جب کہ رواں ہفتے کے دوران آلو، آٹا، انڈے، دال ماش، دال کی قیمتیں چنے، گائے کا گوشت، مٹن، گڑ، چکن، واشنگ سوپ، روٹی، چاول، ماچس، لہسن، کھلا دودھ اور دہی سمیت مجموعی طور پر 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پیاز، ٹماٹر، چینی، دال، سرسوں کا تیل اور ایل پی جی سمیت 7 اشیاء سستی ہوگئیں جبکہ 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں 8.22 فیصد، آٹے میں 2.65 فیصد، چکن کی قیمت میں 1.75 فیصد، چاول کی قیمت میں 1.01 فیصد، سادہ روٹی کی قیمت میں 1.13 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 1.23 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 19.20 فیصد، پیاز کی قیمت میں 1.01 فیصد اضافہ ہو ا

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 27 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (SPI) کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46.821 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد رہی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com