2023 میں مہنگائی کا طوفان آئے گا،سربراہ آئی ایم ایف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا

نے کہا ہے کہ 2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی سے شدید متاثر ہوگا۔

سربراہ آئی ایم ایف  نے کہا 2022 کے مقابلے 2023 میں معاشی مشکلات بڑھیں گی، امریکا اور یورپ اس سے

براہ راست متاثر ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے جاری

روس یوکرائن جنگ، دنیا بھر میں مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے ساتھ ساتھ چین سے آنے والی کورونا کی

نئی لہر بھی طوفان برپا کرے گی۔آئی ایم ایف کے سربراہ کا خیال ہے کہ امریکا، یورپ اور چین میں

معاشی سست روی کے باعث دنیا کا ایک تہائی حصہ معاشی بحران کا شکار ہوگا اور اس کے نتیجے میں

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے  پالیسی وعدوں کا اطلاق جاری رہے گا: آئی ایم ایف  

بہتر معیشت والے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ 2023 میں شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے

جب کہ 2022 اور 2021 میں شرح نمو بالترتیب 2.7 فیصد اور 6 فیصد ہے۔ کرسٹینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ

چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج اور اس کے نتیجے میں کورونا کے پھیلاؤ سے نہ صرف

خطہ بلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca