معیشت تباہ ہونے کی بڑی وجہ ناانصافی ہے ،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ناانصافی کو معیشت کے زبوں حالی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے

 

ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کا شکار کیوں ہے تو صرف دو واقعات اس کا جواب دیتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی پر تشدد اور سلمان شہباز کوواپسی کی اجازت دینا یہ وہ واقعات ہیں جو معاشی تباہی کا باعث بنے

جنرل باجوہ کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی تھی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے مارا پیٹا گیا، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور سیل کر دیا گیا

 

ہر ایک کو اس حدیث کو یاد رکھنا چاہیے جس میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تنبیہ کی ہے کہ ظلم کس طرح قوموں کو تباہ کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کے بیٹے کو 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت دینے کے بعد سلیمان شہبا ز گزشتہ چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی میں گزارنے کے بعد پاکستان واپس آئے تھے ۔

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca