اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میٹا سبڈ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ سروس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا ٹول تیار کر رہا ہے۔
نیا فیچر صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں ناپسندیدہ ویڈیوز اور تصاویر موصول ہونے سے روکنے میں مدد دے گا۔انسٹاگرام کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کے بعد، صارفین کو اب ان صارفین کے براہ راست پیغامات میں تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگ نہیں ملے گی جنہیں وہ فالو نہیں کرتے، بلکہ صرف ٹیکسٹ میسجز موصول ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
انسٹا گرام میٹا کمپنی نے پبلک ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی
کمپنی کی جانب سے ٹیکسٹ میسج کی حد مقرر کرنے کے بعد، صرف ایک پیغام بھیجا جا سکتا ہے اور بات چیت تبھی آگے بڑھ سکتی ہے جب دوسرا صارف چیٹ کی درخواست کو قبول کر لے۔میٹا میں خواتین کے تحفظ کی سربراہ، سنڈی ساؤتھ ورتھ نے کہا کہ کمپنی چاہتی ہے کہ جب صارفین اپنا ان باکس کھولیں تو وہ اعتماد محسوس کریں۔
اس لیے نئے فیچرز کا تجربہ کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ کسی سے تصویر، ویڈیو یا ایک سے زیادہ پیغامات وصول نہ کر سکیں (جس کی وہ پیروی نہیں کرتے) جب تک کہ وہ ان کی درخواست قبول نہ کر لیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی انسٹاگرام کمیونٹی کے ردعمل کے لیے شکر گزار ہے اور صارفین کو پلیٹ فارم پر محفوظ محسوس کرنے میں مدد کے لیے تجاویز لیتی رہے گی۔