اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فوٹو شیئرنگ کی مقبول ایپ انسٹاگرام نے صارفین کے لیے دوسروں کی پوسٹ کردہ مختصر ویڈیوز یا ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔
ٹِک ٹوک میں ایک طویل عرصے سے ایسا فیچر موجود ہے اور یہ لوگوں کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے اور دوسرے پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ایپ کا واٹر مارک تب نظر آتا ہے جب آپ ٹک ٹوک ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور اسے دوسرے پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہیں۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا کہ ابتدائی طور پر امریکہ کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔انسٹاگرام کا زبردست فیچر طویل انتظار کے بعد اب واٹس ایپ ’اسٹیٹس‘ پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں
انسٹاگرام کا براڈکاسٹ چینلز کے نام سے نیا فیچر متعار ف
اس کے لیے صارفین کو شیئر آئیکون پر کلک کرنا ہوگا اور ڈاؤن لوڈ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صرف پبلک اکاؤنٹس ہی ریلز ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے جب کہ پبلک اکاؤنٹس میں ڈاؤن لوڈ کا آپشن بند کرنے کا اختیار ہوگا۔انسٹاگرام کا لوگو ایسی ریلز ویڈیو پر کہیں نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں
انسٹاگرام نے پاکستان میں ‘نوٹس فیچر متعارف کرادیا
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر ریلز کی ویڈیو دیکھنے سے اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران صارفین کے ایپ پر گزارے گئے وقت کی شرح میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔