اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو 30 ستمبر تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان باری کی جانب سے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی ہماری درخواست ڈی سی لاہور کے پاس زیر التوا ہے، 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ ہے، ہم اس دن پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ وہ ڈی سی لاہور کی اس درخواست پر 30 ستمبر تک فیصلہ کریں اور اس حوالے سے ڈی سی لاہور ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو رپورٹ پیش کریں۔
29