249
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی نے شادی کے لیے ختم نبوت پر ایمان کے حلف کے ساتھ نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پرویز الہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوت کے حلف نامے پر مشتمل نیا فارم دینا لازمی ہوگا۔ .
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف شامل کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں