اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےصوبائی سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیے ہوم ورک شروع کریں۔
پارٹی رہنماؤں کا اصرار ہے کہ وہ صرف اس صورت حال کے لیے تیاری کر رہے ہیں جہاں صوبے میں انتخابات ہوں گے۔ ان کا خیال ہے کہ پنجاب میں حکمران اتحاد مقننہ کو تحلیل نہیں کرے گا۔
پارٹی کی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ جمعہ کو ماڈل ٹاؤن میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کے صوبائی اجلاس کی صدارت کریں گے اور اس اجلاس میں آئند ہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی
انہوں نے کہا کہ اجلاس نواز شریف کی ہدایت پر بلایا گیا تھا تاکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ شروع کی جا سکے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے پارٹی کو ہدایت کی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ شروع کی جائے
لیگی رہنمائوں کے خیال میںاسمبلی تحلیل نہیںہوگی لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کے لئے پارٹی کو تیار رہنا چاہیے
وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات،اہم مشاورت
اس سے قبل نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو کہا تھا کہ وہ ‘کسی بھی قیمت پر پنجاب اسمبلی بچانےکے اپنے بیانیے کو تبدیل کریں اور زیادہ پراعتماد لہجہ اختیار کریں جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے معاملے میں الیکشن لڑنے سے نہیں ڈرتے
اس سے پہلے مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی آئینی، معاشی اور امن و امان کی وجوہات کی بنا پر اسمبلیوں کو بچانا چاہتی ہے۔