اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسٹیٹ بینک نے شرح سود 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دی ہے جو 27 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس بات کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شرح سود کو 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کیا جا رہا ہے۔
مانیٹری پالیسی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 16 فیصد تک بڑھا دیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئی رقوم میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے ذخائر پر دبا بڑھ رہا ہے، عالمی حالات کے باعث پاکستان کے لیے غیر یقینی صورتحال ہے اور عالمی حالات ترسیلات اور برآمدات کو متاثر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شرح سود 27 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، 1997 میں شرح سود 16.5 فیصد تھی