محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کے موسم میں دن کم ہو جاتے ہیں اور راتیں لمبی ہو جاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی رات سال کی طویل ترین رات ہو گی جبکہ 21 دسمبر کے بعد راتیں کم اور دن لمبے ہونے لگیں گے.
آج کراچی میں طلوع آفتاب صبح 7:12 بجے تھا، جب کہ غروب آفتاب شام 5:48 بجے ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ دن 10 گھنٹے سے زیادہ طویل ہوگا, رات 14 گھنٹے طویل ہو جائے گی.
یہ واقعہ ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں.
محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ 21 جون اس سال کا سب سے طویل دن اور مختصر ترین رات تھی.
واضح رہے کہ جس وقت شمالی نصف سال کی سب سے لمبی رات ہوتی ہے، اسے فلکیات کی زبان میں "موسم سرما کا سالسٹیس” یا "شمالی سالسٹیس” بھی کہا جاتا ہے.
اس سلسلے میں ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ زمین موسم سرما میں سورج سے سب سے زیادہ فاصلے پر ہے ایسا نہیں ہوتا.
78