اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جاپان میں ایک پالتو مچھلی نے کمپیوٹر کی خرابی کے باعث نہ صرف اپنے مالک کے پیسے خرچ کیے بلکہ کریڈٹ کارڈ کی تمام تفصیلات بھی یوٹیوب کی براہ راست نشریات میں ظاہر کر دیں۔
جاپانی یو ٹیوبر موٹی کائماروعرف ماریس ایک یوٹیوب چینل چلاتا ہے جو مچھلیوں کو ویڈیو گیمز کھیلنا سکھاتا ہے۔ وہ خاص طور پر پوکیمون گیمز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت، کسان نے مختلف رنگوں کی گوبھی کاشت کر لی
لائیو سٹریم کے دوران ان کی پالتو مچھلی یا مچھلی پانی کے ٹینک میں ایک خاص طریقے سے تیرتی ہیں اور وہاں ایسے سینسر ہوتے ہیں جو گیم کے بٹن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس طرح موریس کا نینٹینڈو سوئچ کنٹرولر آگے بڑھتا ہے۔ اسی دوران اچانک ایسا ہوا کہ لائیو سٹریم میں ایک پوکیمون وائلٹ گیم لگائی گئی۔
مزید پڑھیں
فلپائن میں پیاز سٹیٹس سمبل،شادی کے گلدستوں میں استعمال ہونے لگا
تاہم کمپیوٹر میں خرابی پیدا ہوگئی اور وہ گیم سے ہوم اسکرین پر واپس آگیا۔ اس دوران مچھلی کے ایکشن نے نینٹینڈو کی ای شاپ کھول دی اور مچھلی نے مالک کی چار ڈالر کی خریداری کو پوائنٹس میں تبدیل کر دیا۔ نیز مالک کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات لائیو سٹریم پر مچھلی کی نقل و حرکت کے ذریعے نمایاں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں
کیا آپ جانتے ہیں نیا دن رات 12 بجے کیوں شروع ہوتا ہے ؟
مچھلی کے گھومنے پھرنے سے بہت نقصان پہنچا جس نے نینٹینڈو 64 ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کی اور اپنی انعامی کرنسی کے ساتھ نیا اوتار خریدا۔ مزید برآں، موریس کے پے پال پر ایک ای میل آیا جس میں اس کا نام ماریس کے بجائے روواواوا کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ اس کے بعد مورس نے یہ سارا منظر دیکھا اور پورے سسٹم کی پاور آف کر دی۔ تاہم مالک کی درخواست پر نینٹینڈو کمپنی نے اس کے چار ڈالر واپس کردیئے ہیں