جوبائیڈن نے دوسری بیوی کو شادی کیلئےکیسے راضی کیا ؟جانیے دلچسپ راز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے

ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق خوشگوار انکشافات کیے ۔ امریکی صدر

جو بائیڈن پہلی بیوی  کی کار حادثے میں  موت کے بعد جل بائیڈن کی محبت میں گرفتار

ہو گئے اور ایک یا دو نہیں  بلکہ 5 بار شادی کی پیشکش کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن سے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ پہلی نظر کی محبت پر یقین رکھتے ہیں تو انہوں

نے پرزور انداز میں جواب دیا، "ہاں” اور میری زندگی میں میرے ساتھ دو بار ایسا ہوا ہے۔امریکی صدر نے خاتون اول

جل بائیڈن  سے ملاقات کی اور دوستی، محبت اور پھر شادی پر بات کی۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی

پہلی بیوی  سے محبت  کی شادی بھی کی تھی لیکن افسوس کہ وہ 1972 میں ایک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔

صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ میں اکیلا تھا اور بہت افسردہ تھا کہ میں جل سے ملا اور مجھے پہلی نظر میں ان

سے پیار ہو گیا اور میں نے ان سے  شادی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن میں اس وقت یہ کہہ سکتا تھا۔امریکی صدر کا یہ

بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی ملاقات اور ہماری شادی کے درمیان 4 بار پرپوز کیا لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا اور میں

بھی ڈٹا رہا۔ آخرکار اس نے پانچویں بار ہاں کر دی۔ صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ میرے بیٹوں نے بھی جل سے شادی کے

فیصلے کا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ  میری حوصلہ افزائی بھی کی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے 4 ناکام کوششوں کے

باوجود پانچویں مرتبہ شادی کی  پیشکش کرنے کی ہمت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com