اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مہمان اللہ کی رحمت ہوتا ہے ، جب بھی کوئی مہمان کسی کے گھر جاتا ہے تو میزبان اس کی خدمت کیلئے مختلف کھانے اور اپنی استطاعت کے مطابق جو کچھ ہو مہمان نوازی کے لیے پیش کرتا ہے ، پہاڑی اور دیہاتی علاقوں میں جہاںدیگر کھانوں کے ساتھ مرغی کا سالن تیار کرنا مہمان نواز کا ایک لازمی جزو سمجھا جاتا ہے.
گائوں میں عام طور پر ہر گھر میں دیسی مرغیاں لازمی ہوتی ہیں ، جب بھی کوئی مہمان گھر آئے تو گائوں کے لوگ دور دراز بازاروں میں جانے کے بجائے گھر میں موجود مرغی کو ذبح کر کے مہما ن کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیوں وائرل ہوئی جس میں گائوں کا ایک بزرگ شخص مرغی کو ذبح کرنے کوشش کر رہا ہے جس کے کی مدد کی لیے عمر رسیدہ خاتون اور بچے بھی موجود ہیں ، بزرگ شخص مرغ کو ذبح کرنے کیلئے زمین پر لیٹاتا ہے اور اس کی ٹانگوں پر پائوں رکھتا ہے جبکہ بزرگ خاتون بھی ایک ہاتھ سے مرغی کو پکڑ لیتی ہے ، اسی دوران بزرگ لمبی سانس لیتا ہے تو خاتون اس کو کوسنا شروع کر دیتی ہے کے تیرا بھی سانس پھولا ہے تو مرغی کیا ذبح کریگا۔
بہرحال بزرگ شخص مرغی کو ذبح کرنے کیلئے چھر ی چلاتے ساتھ ہی خاتون کو ڈنٹنا شروع کر دیتا ہے یہ چھر ی ہے یا کیا چیز ہے یہ مرغی کو کاٹ ہی نہیں رہی اس پر خاتوں پھر اس کو طعنہ دیتی ہے تو مرد ہے چھری تیز نہیں کر سکتا تھا اس کے ساتھ ہی و ہ قریب کھڑی بچی کو آواز دیتی ہے۔
اریبہ تم بھی آئو اور مرغی کو پکڑو اتنے میں بلاآخر و ہ شخص وہ شخص مرغی ذبح کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور خاتون پھر اس کو ڈانٹ پلا دیتی ہے کہ خون سے اپنے کپڑے بھی خراب کر دیا اب بچی کے کپڑے بھی خراب کرو گے کیا ، اس کے ساتھ ہی خاتون اس کو شکوہ کرتی ہے کہ ابھی مرغی صیح طرح سے ذبح نہیں ہوئی