ریڈ زون میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،وزیر داخلہ محسن نقوی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، احتجاج کا حق سب کو ہے تاہم احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج سے عوام کے روزمرہ کے معمولات متاثر نہیں ہونے چاہئیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔