آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری،سردی بڑھ گئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ملک بھر میں سردی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف پڑنے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ استور ضلع میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا میں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت میں بھی برف باری ہوئی۔
ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پائپوں میں پانی جم گیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اسکردو روڈ بند ہوگئی ہے جب کہ کراچی میں بھی سرد موسم نے اپنی آمد کا اعلان کردیا ہے، شہر میں پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com