اردو ورولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تیل کی بین الاقوامی قیمتیں بدھ کے روز 3 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی جو طلب کے خدشے کے باعث سات ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
برینٹ کروڈ فیوچر 3.6 فیصد کم ہوکر 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے رہا، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ تقریباً 4 فیصد گر کر 83.46 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
برینٹ کروڈ فیوچر فی الحال 3 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 24 جنوری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
قیمتوں میں کمی بنیادی طور پر مانگ کے خدشات اور کمزور چینی تجارتی ڈیٹا کی وجہ سے ہے۔ چین میں کووِڈ کی سخت پابندیوں نے اس کی مانگ میں خاطر خواہ کمی کی ہے اور اگست میں ملک کی تیل کی درآمدات میں تقریباً 10 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ کا حوالہ دیتے ہوئے، رائٹرز نے کہا کہ Nord Stream 1 پائپ لائن کو روکنے سے یورو زون میں کساد بازاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ توقع ہے کہ یورپی مرکزی بینک آج اپنے اجلاس میں شرح سود میں اضافہ کرے گا۔