پاکستان میں انٹر نیٹ کا مسئلہ حل ، سوشل میڈیا ایپس بحال

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک میں کئی ماہ سے جاری انٹرنیٹ کے مسائل بالآخر حل ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس کو بحال کرکے ڈیٹا ڈان لوڈ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا ایپس بالخصوص ٹوئٹر (X) استعمال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ واٹس ایپ پر گزشتہ کئی دنوں سے صوتی پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز ڈان لوڈ نہیں ہو رہے تھے۔انٹرنیٹ کی انتہائی سست رفتار کی وجہ سے ملک بھر میں آن لائن کاروبار سے جڑے لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

گزشتہ روز انٹرنیٹ سرور پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر انٹرنیٹ کی یہ صورتحال جاری رہی تو ڈیجیٹل اکانومی کو شدید نقصان پہنچے گا اور بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کے بجائے دوسرے ممالک میں جائیں گی۔لاہور ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ کی سست روی کے خلاف گزشتہ روز بھی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت بھی آج ہو رہی ہے۔تاہم اب ملک میں سوشل میڈیا ایپس کئی دنوں بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور ڈیٹا بھی ڈان لوڈ ہونا شروع ہو گیا ہے۔کئی دنوں کے بعد دستاویزات، تصاویر اور وائس نوٹ ڈان لوڈ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca