4
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان میں آج ( منگل) صبح 11 بجے سے انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم زیرِ سمندر کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کرے گا، جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا سروس میں عارضی تعطل پیش آ سکتا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ مرمت کا کام آج صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً رات 5 بجے تک جاری رہے گا۔
کمپنی نے صارفین سے پیش آنے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی جلد ممکن بنائی جائے گی۔