اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے مزید دو فیچرز متعارف کرائے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کی مشکلات کم ہو جائیں گی۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ‘کراپ ٹول متعارف کرایا ہے، جو اب بھیجی گئی تصاویر کو کراپ کرنے کی اجازت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ میں اسکرین شیئرنگ فیچر کا اضافہ
یہ سہولت پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب تھی لیکن اب اسے ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرایا گیا ہے۔اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس سے اس فیچر کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
جب صارف چیٹ میں بھیجنے کے لیے کسی بھی تصویر کو منتخب کرتا ہے تو اسے تصویر میں دکھائے گئے آپشنز نظر آئیں گے، ان میں سے ایک آپشن کراپ ہوگا۔صارف اپنی پسند کے مطابق تصویر میں ترمیم کر کے بھیج سکے گا۔
مزید پڑھیں
واٹس ایپ کا ‘وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر متعارف
دوسری خصوصیت
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ‘ایچ ڈی فوٹوز فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کے تحت واٹس ایپ پر صارفین کی جانب سے بھیجی جانے والی اور موصول ہونے والی تصاویر کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن انسٹال کرنے کے بعد صارفین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
تصویر بھیجتے وقت فوٹو کوالٹی کا آپشن سامنے آئے گا جس میں آپ ایچ ڈی کو منتخب کریں گے۔اس کے بعد بھیجی جانے والی کوئی بھی تصویر بہترین ایچ ڈی کوالٹی کی ہوگی۔