اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ میں گزشتہ سال کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
واٹس ایپ گروپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔2022 کے آخر میں، واٹس ایپ نے گروپ کالنگ کو بہتر کیا، جب کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران، پراکسی سرورز سپورٹ اور اسٹیٹس وائس نوٹیفیکیشنز سمیت کئی اضافے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ میں وائس نوٹ بطور اسٹیٹس پوسٹ کرنے کا طریقہ
کمپنی نے واٹس ایپ گروپس کو بہتر بنانے کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ایک خصوصیت بنیادی طور پر واٹس ایپ گروپ میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔اس سلسلے میں واٹس ایپ نے گروپ ممبران کی تعداد 512 سے بڑھا کر 1024 کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کو مزید کنٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔[
مزید پڑھیں
واٹس ایپ گروپس کیلئے نیا فیچر متعارف
اب کسی بھی ممبر کو گروپ جوائن کرنے سے پہلے گروپ ایڈمن کی رضامندی درکار ہوگی جو کہ پہلے ایسا نہیں تھا۔تیسرا کامن گروپس فیچر ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ کے دوست کا نام سرچ کر سکیں گے تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ ان کا دوست کتنے گروپس کا حصہ ہے، جن کے آپ بھی ممبر ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں
واٹس ایپ میں سکیورٹی کے سنگین مسئلے کا انکشاف
ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہے، لیکن اگر آپ متعدد گروپس کا حصہ ہیں، تو یہ خصوصیت کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔واٹس ایپ نے کہا کہ صارفین آنے والے ہفتوں میں ان فیچرز کو استعمال کر سکیں گے۔