اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ جو میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ ہے نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مزید 4 فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
واٹس ایپ کی ان خصوصیات کا مقصد واٹس ایپ کے استعمال کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ واٹس ایپ کے Message Yourself فیچر کے ساتھ فون نمبر شامل کیے بغیر پیغامات بھیجنا ممکن ہے۔
و اٹس ایپ نے صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا آسان بنا دیا۔ یہ نئے فیچرز اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے تمام صارفین کے
لیے دستیاب ہیں، انہیں صرف واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ان فیچرز کا اعلان کمپنی کی جانب سے گوگل پلے اسٹور
میں کیا گیا
دستاویز کیپشن
اگر صارفین واٹس ایپ پر کوئی دستاویز شیئر کرتے ہیں تو وہ اب اس کی وضاحت کے لیے کیپشن لکھ سکتے ہیں، جو پہلے ممکن
نہیں تھا۔یہ فیچر کچھ عرصے سے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا تھا اور اب اسے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے رول آؤٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید بڑے نام اور گروپوں کا تفصیلی تعارف
اس نئے فیچر کے ذریعے گروپ کو بڑا نام دینا اور تفصیلی تعارف لکھنا ممکن ہے۔
میڈیا فائلوں کی حد میں اضافہ
واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین اب چیٹس میں بیک وقت 100 تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکتے ہیں۔اس سے قبل بیک وقت 30 میڈیا فائلوں
کو شیئر کرنا ممکن تھا۔
ڈیجیٹل اوتار بنانا
ویسے تو یہ فیچر کچھ عرصہ قبل متعارف کرایا گیا ہے لیکن واٹس ایپ نے ایک بار پھر اسے ایک نئی اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کرایا
ہے جس کا مقصد ایسے صارفین کو آگاہ کرنا ہے جو اس فیچر سے لاعلم ہیں۔