واٹس ایپ کا نیا دلچسپ فیچر متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو میٹا کی ملکیت ایک اور ایپ انسٹاگرام میں کافی عرصے سے موجود ہے۔wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق مقبول میسجنگ ایپ میسجز فیچر پر ری ایکشنز کو استعمال کرنا آسان بنا رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کی مدد سے کسی میسج پر ڈبل کلک کرکے ری ایکشن ایموجی کا استعمال ممکن ہوگا۔

یہ ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کا ایک متبادل طریقہ ہے اور اسی طرح کا فیچر انسٹاگرام میں بھی موجود ہے۔فی الحال، صارفین کو ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کے لیے ایک میسج کو تھپتھپا کر تھامنا پڑتا تھا، جس کے بعد ری ایکشن کا ایک مینو ظاہر ہوتا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر میں ہارٹ کو بطور ڈیفالٹ ایموجی استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔یہ نیا فیچر صارفین کے لیے ردعمل کا استعمال آسان بنائے گا اور وقت بچانے میں بھی مدد دے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca