187
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ۔
چین میں 10G براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔10G براڈ بینڈ کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار 9،934 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے اور اپ لوڈ کی رفتار 1،08 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ 10G انٹرنیٹ کی رفتار ایسی ہے کہ تقریباً 20 GB کی مکمل لمبائی والی 4K فلم صرف بیس سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے 10G انٹرنیٹ سروس متعارف کرانا ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ہے جس سے ٹیکنالوجی کے شعبے کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔