کمپیوٹر پر Gmail صارفین کے لیے زبردست AI فیچر متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گوگل نے یہ فیچر صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کرایا ہے جس کے بعد ای میل کی گفتگو آسانی سے نظر آئے گی۔

انٹرنیٹ کی مقبول ترین کمپنی گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے اپنی ای میل سروس میں جدید ترین AI فیچر متعارف کرایا ہے۔گوگل نے اپنی مقبول ای میل سروس جی میل کے ویب ورژن میں ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت طویل ای میل تھریڈز کے خلاصے اب ایک کلک کے ساتھ خودکار طور پر تیار اور دکھائے جائیں گے۔یہ فیچر پہلی بار گوگل نے مئی 2025 میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا۔ اس کی کامیابی کے بعد اب یہ سہولت ویب صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ، طویل ای میل تھریڈز کے خلاصے نمایاں طور پر ای میل کے اوپر دکھائے جائیں گے، جس سے صارفین کو اہم معلومات تک فوری رسائی حاصل ہوگی۔گوگل کا AI اسسٹنٹ طویل ای میل تھریڈز میں متعدد پیغامات کے اہم نکات کا خلاصہ کرے گا اور انہیں مختصر انداز میں پیش کرے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے جیسے نئے پیغامات شامل کیے جائیں گے، سمری خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گی اور صارفین کو تازہ ترین معلومات ملتی رہیں گی۔اس کے علاوہ گوگل نے اپنے AI Gemini میں ایک سائیڈ پینل بھی شامل کیا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک کلک کے ساتھ کسی بھی ای میل کی سمری بنا سکیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں