190
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آب زم زم کی حفاظت کے لیے تیار کی گئی جدید طرز کی بوتلوں کاحرمین شریفین کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس نے افتتاح کردیا۔
آب زم زم کی نئی بوتلوں کا افتتا شیخ عبدالرحمن السدیس نے حرم مکہ مکرمہ میں "زم زم پانی کی فراہمی” کے تحت کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جانے والی ان بوتلوں میں زمزم کے پانی کو طویل عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر اللہ تعالیٰ نے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جدید بوتلوں کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔شیخ السدیس نے زم زم کی نئی بوتل کی نقاب کشائی کی۔
شیخ السدیس نے "زمزم واٹر سپلائی” انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا جو توحید کے فرزندوں تک بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔واضح رہے سعودی عرب نے رواں سال ریکارڈ تعداد میں حجاج کرام اور سیاحوں کو خوش آمدید کہنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا عالمی منصوبہ بنایا ہے۔