ٹیلی گرام چینلز کے لیے نئے فیچرز متعارف

اب جب کوئی صارف کسی نئے ٹیلی گرام چینل کو جوائن کرتا ہے تو ایپ اسے اسی طرح کے چینلز تجویز کرے گی، تاکہ وہ بہتر انتخاب کر سکے۔کہانیوں کی خصوصیت کو اگست میں ٹیلیگرام نے ایپ کا حصہ بنایا تھا اور اب اسے بڑھا دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین اور چینلز کے لیے یہ ممکن ہو گا کہ وہ اپنے پیجز پر کہانیوں کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے کہانیوں میں ٹیکسٹ، تصاویر یا ویڈیو کمنٹری شامل کریں۔
ٹیلی گرام چینلز کے لیے کاسٹیوم ایموجیز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔چینلز کے علاوہ آڈیو پیغامات کے لیے ٹیلی گرام کے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کو بھی ایپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔یہ فیچر پہلے ٹیلی گرام پریمیم صارفین کے لیے دستیاب تھا، لیکن اب یہ ایپ کے مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

لیکن یہ لوگ اس فیچر کو ایک ہفتے میں صرف 2 آڈیو پیغامات کے لیے استعمال کر سکیں گے۔واضح رہے کہ ٹیلی گرام میں چینلز کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے تاہم واٹس ایپ میں بھی ایسا ہی فیچر متعارف کرانے کے بعد اسے مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔حال ہی میں میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ واٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔واٹس ایپ کو ہر ماہ 2 ارب سے زائد لوگ استعمال کرتے ہیں جبکہ ٹیلی گرام کے ماہانہ 80 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com