Wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ کے ویب ورژن میں لاک چیٹ کا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو کہ کچھ چیٹس کو زیادہ سیکیورٹی اور پرائیویسی فراہم کرے گا۔اس فیچر پر ابھی کام کیا جا رہا ہے اور ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں اس کا اشارہ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیچر ویب ورژن کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن پر بھی کام کرے گا۔یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو دفتر میں کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔اس فیچر کے ذریعے وہ ذاتی تفصیلات، خفیہ یا حساس معلومات کو دوسرے لوگوں سے دور رکھ سکیں گے۔اس فیچر پر ابھی کام کیا جا رہا ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے ویب ورژن کے صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔
125