اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ نے حال ہی میں کئی دیگر فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں میسجز ایڈیٹنگ، چیٹ لاک اور چینلز شامل ہیں۔
اب واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو پہلے اس میسجنگ پلیٹ فارم میں موجود نہیں تھا اور صارفین اسے یقیناً بہت پسند کریں گے، کیونکہ یہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا انداز بدل دے گا۔
بہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ صارفین نمبر محفوظ کیے بغیر پیغامات بھیج سکیں گے
کمپنی نے واٹس ایپ میں فوری ویڈیو پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔واٹس ایپ صوتی پیغامات نے لوگوں کے رابطے کا طریقہ بدل دیا ہے اور انہیں فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کی سہولت دی گئی ہے اور اسی کے پیش نظر فوری ویڈیو پیغامات کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین نامعلوم نمبروں سے آنیوالی کالز سے نجات حاصل کر سکیں گے
ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ ویڈیو پیغامات لوگوں کو حقیقی وقت میں جواب دینا ممکن بنائے گا۔اس فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کر کے اپنے دوستوں کو پیغام کے طور پر بھیج سکیں گے۔صارفین کے لیے اس فیچر کا رول آؤٹ 27 جولائی کی رات سے شروع ہوا اور آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔
فیچر کا استعمال کیسے کریں؟
اگر یہ فیچر آپ کے فون میں موجود ہے تو اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔کوئی بھی چیٹ کھولیں اور ایک بار مائیکروفون بٹن پر کلک کریں، ایسا کرنے کے بعد مائیکروفون بٹن کیمرہ بٹن میں بدل جائے گا۔اس کے بعد ویڈیو کے بٹن کو کچھ دیر کے لیے دبائے رکھیں جیسا کہ آپ آڈیو پیغام ریکارڈ کرتے وقت کرتے ہیں اور پھر ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو بھیج دیں۔