332
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرائے گی۔
فیس بک پوسٹ میں سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ واٹس ایپ ایچ ڈی فوٹو فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو بچانے میں مدد دے گا چاہے وہ تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا ویب سے بھیجی گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ ویب کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف ، آزمائش شروع
یہ ایچ ڈی امیجز نیچے بائیں جانب ایک چھوٹے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ نمودار ہوں گی۔ایپلیکیشن اپ ڈیٹ ہونے کے بعد یہ فیچر ‘ایچ ڈی آئیکن (ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ) کے طور پر نظر آئے گا۔ اس فیچر کو ٹیپ کرنے کے بعد اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن سامنے آ ئے گا۔واٹس ایپ کے مطابق معیاری معیار کا انتخاب تصاویر کی تیز اور پائیدار ترسیل کو یقینی بنا یا جائے گا ۔اگر صارف کو ایچ ڈی تصویر موصول ہوتی ہے اور بینڈ وڈتھ ناقص ہے تو صارف کے پاس معیاری معیار یا ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔