اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جہاں ایک عام موٹر سائیکل میں پیٹرول کی قیمت 2 روپے 25 پیسے فی کلومیٹر ہے، وہیں اس سی این جی موٹر بائیک کی مدد سے یہ قیمت 1 روپے فی کلومیٹر تک کم ہو جائے گی اور اس کی قیمت 95 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
موٹر سائیکل کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی بائیکس متعارف کرانے کا مقصد ایک طرف ایندھن کی بچت اور دوسری طرف ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے۔دوسری جانب موٹر سائیکل کے متعارف ہونے کے بعد موٹر سائیکل کے شوقین افراد کی جانب سے کمپنی کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔