عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین سے تفتیش

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سہولت کاری اور ان کے لیے پیغام رسانی کے نیٹ ورک سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
زیر تفتیش جیل ملازمین میں 2 لیڈی وارڈز، ایک سویپر اور ایک افسر کیمرہ سیکیورٹی چیکنگ پر تعینات ہے۔ ملازمین کے زیر استعمال موبائل فون بھی چیک کیے جا رہے ہیں جبکہ جیل کی لیڈی سٹاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سہولت کاری میں مبینہ طور پر ملوث پائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اگست سے جیل میں عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں 16 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca