خیبرپختونخوا کےدو سابق وزرائے اعلیٰ کےخلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں چھاپے کے دوران محکمہ صحت کا سابقہ ​​ریکارڈ چیک کیا گیا جس میں ادویات اور سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے شواہد ملے۔

نیب 2016 سے 2023 تک کی خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ادویات اور دیگر سامان کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں، تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے جبکہ ادویات کی مد میں لاکھوں روپے رکھے گئے ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سابق وزرائے اعلیٰ کے دور میں کورونا میں استعمال کے لیے خریدے گئے آلات، بھرتیوں اور آلات کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca