سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم،سول وفوجی قیادت کا مل کر تمام رکاوٹیں دورکرنے پر اتفاق 

ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا، سول و عسکری قیادت نے تمام رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کیا، اس سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بھی قائم کر دی گئی۔

کونسل کا پہلا اجلاس بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ ملک کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جائے۔

منصوبے کے تحت پاکستان کی زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی کے شعبوں میں حقیقی پوٹینشل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار کے شعبوں میں حقیقی پوٹینشل کو بروئے کار لایا جائے گا، ان شعبوں کے ذریعے مقامی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا  اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق پراجیکٹ کے تحت ایک حکومت اور اجتماعی حکومت کے تصور کو فروغ دیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ منصوبے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کاروں اور سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے سنگل ونڈو سہولت کا کردار ادا کرے گا۔

منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون پیدا کیا جائے گا، طویل اور بوجھل بیوروکریٹک طریقہ کار اور ضوابط کو کم کیا جائے گا، تعاون اور اشتراک کا طریقہ کار اپنایا جائے گا، سرمایہ کاری اور منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بروقت فیصلہ سازی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وقت کے واضح تعین کے ساتھ منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، اسی معاملے پر دوہری کوششوں کے رجحان کے خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی لائی جائے گی، وفاق اور صوبوں کی اعلیٰ سطح کی شرکت تمام تر مشکلات کے باوجود معاشی بحالی کے لیے قومی عزم کا واضح اشارہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔