اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے سیاسی حریفوں سے اگلے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا کہا ا
پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔
سابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ کہتے تھے کہ موڈیز کو بہتر کروں گا اب اسحاق ڈا ر چپ کر کے بیٹھ گیا انہوں نے مخلوط حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس میں منصوبہ بندی نہیں ہے۔
عمران نے کسان برادری کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں کسانوں کو آخر کار فوائد ملتے تھے لیکن اب ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، کسان پریشان ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کربات کرے ورنہ اسمبلیاں توڑ دیں گے
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت انہیں نااہل قرار دینا چاہتی ہے یا انہیں قید کرنا چاہتی ہے۔ عمران نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نیب ترمیم کے ذریعے 1100 ارب روپے کی چوری کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو 176 ارب روپے دینے کی ضرورت تھی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز نے بلوچستان یا کے پی کی حکومتوں کو رقم نہیں دی۔
قبل ازیں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کوسوشل میڈیا پر اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرنے سے روک دیا