اردو ورلڈ کینیڈٓا ( ویب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ سیز فائر کے نافذ ہونے سے چند لمحے قبل ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے جس سے 3 اسرائیلی ہلاک ، متعدد زخمی
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی ریسکیو سروس ‘میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائل گرنے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ دو کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ جنوبی اسرائیلی شہر بیر شیبہ میں چھ افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہاں ایک گھنٹے میں چھ بار سائرن بجنے لگے ۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی صدر ٹرمپ کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مرحلہ وار سیز فائر شروع کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایران نے سیز فائر سے قبل اسرائیل پر آخری پانچ میزائل داغے۔