اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران یا اس کے پراکسیوں کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں ایرانی رہنماؤں اور دیگر کی طرف سے کیے گئے کچھ عمومی تبصروں کا حوالہ دے رہا ہوں۔ میں بتانا چاہوں گا، ہمارا اندازہ یہ ہے کہ حملے کا خطرہ ہے۔رائڈر نے مزید کہا کہ امریکہ نے پچھلے حملوں یا میزائلوں کو گرانے میں حصہ نہیں لیا تھا، لیکن حزب اللہ کے مستقبل کے حملوں کا سراغ لگانے میں کچھ انٹیلی جنس نگرانی اور جاسوسی کی مدد فراہم کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کی حمایت کے حصے کے طور پر خطے میں دو طیارہ بردار بحری بیڑے کی موجودگی کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری کی اس تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے خون کا بدلہ لینے پر زور دیا تھا۔