ایران خطے میں مغربی اڈووں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاسدارن انقلاب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رستمی نے کہا کہ ایران نے اپنی دفاعی قوت کو خفیہ رکھا ہوا ہے اور ایران، عراق اور افغانستان پر امریکی حملوں کے بعد اپنے دفاع میں ممکنہ جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس خطے میں خطرہ سمجھے جانے والے مغربی اڈوں کو تباہ کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ ضروری لیں گے،ایرانی پاسداران انقلاب

واضح رہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی صورتحال سامنے آئی ہے۔جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 ارکان نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ یہودی ریاست کی دھمکیوں کے تناظر میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دیں۔یاد رہے کہ ایران کا دفاعی نظریہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کے تحت ہے جس میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔